27 سال کی عمر میں مسٹر بیسٹ ارب پتی شخصیات میں شامل

دنیا کے مشہور یوٹیوبر اور کنٹینٹ کریئیٹر جمی ڈونلڈسن جنہیں مسٹر بیسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے صرف 27 سال کی عمر میں 1 ارب ڈالر کی دولت کے مالک بن کر دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ 30 سال سے کم عمر کے ان چند افراد میں شامل ہیں جنہوں نے یہ دولت وراثت کے بغیر خود بنائی ہے۔ واضح رہے کہ گریووِل نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے جمی نے صرف 12 سال کی عمر میں یوٹیوب چینل شروع کیا۔ 2016 میں اسکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہوں نے کالج چھوڑ کر مکمل توجہ ویڈیوز بنانے پر دی۔ابتدائی ویڈیوز میں ویڈیو گیمز پر تبصرے، ردِ عمل اور مزاحیہ کلیکشن شامل تھیں۔ 2017 میں ایک ویڈیو Counting to 100,000 سے انہیں غیر معمولی شہرت ملی جسے دیکھنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔مسٹر بیسٹ صرف ایک یوٹیوبر نہیں بلکہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔ ان کے مختلف یوٹیوب چینلز کے مجموعی سبسکرائبرز 41 کروڑ سے زائد ہیں۔ ان کا مرکزی چینل 27 کروڑ سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ سبسکرائبرز والا چینل ہے۔2023 میں ان کے کاروبار نے 223 ملین ڈالر کا ریونیو پیدا کیا اور 2024 میں 700 ملین ڈالر کا ہدف مقرر ہے۔صرف مارچ 2024 میں ان کی آمدنی 5.4 ملین ڈالر سے زائد رہی جو یومیہ تقریباً 174,000 ڈالر بنتی ہے۔ 2023میں ٹائم میگزین نے انہیں دنیا کے 100 بااثر ترین افراد میں شامل کیا۔ 2024 میں فوربز نے انہیں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوب کریئیٹر قرار دیا۔

At the age of 27, Mr. Best became a billionaire.

اپنا تبصرہ لکھیں