نشتر اسپتال ملتان کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال کےڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کاڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ 30 مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا تھا.اسپتال انتظامیہ کے مطابق انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔: نشتر اسپتال کے ڈائیلسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی کی انکوائری رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے ایم ایس نشتر اسپتال، ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔رپوٹ کے مطابق نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔کمیٹی اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی جبکہ ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔