عمران خان پرپنجاب پولیس کے 54 مقدمات ،رپورٹ عدالت میں پیش

عمران خان کی بہن نورین کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان پر قائم مقدمات کی تفیصیلات جاننے کے لئے دائر درخواست پر سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان پر پنجاب پولیس نے 54 مقدمات درج کررکھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان پر لاہور میں 21 مقدمات، راولپنڈی ڈویژن میں 19 اور شیخوپورہ میں 7 مقدمات درج ہیں۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5 اور گوجرانوالہ میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں