بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنے مداحوں کو ان کی زندگی کا سب سے بڑا سرپرائز دے دیا جب انہوں نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو 13 مارچ کو ممبئی میں ایک پری برتھ ڈے ملاقات کے دوران میڈیا سے متعارف کرایا۔عامر خان نے گوری کے ساتھ اپنے تعلق کو واضح کر تے ہوئے بتایا کہ گوری اور ان کی 25 سال قبل ملاقات ہوئی تھی اب ہم پارٹنر ہیں ہم ایک دوسرے کے لیے کافی سنجیدہ ہیں اور ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔ عامر خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران ہنستے ہوئے کہا دیکھو اپنے تعلقات کا تم لوگوں کو پتا نہیں لگنے دیا.پریس میٹ کے دوران عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ سے متعلق مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گوری میرے پروڈکشن کیلئے کام کرتی ہے .اداکار کا کہنا تھا کہ 60 سال کی عمر میں وہ نہیں جانتے ا کہ انہیں شادی کرنی چاہیے یا نہیں لیکن ان کے بچے بہت خوش ہیں انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے سابقہ بیویوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں . گوری سپراٹ کا تعلق بنگلورو سے ہے اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسی شہر میں گزارا ہے۔ وہ ریٹا سپراٹ کی بیٹی ہیں، جو بنگلور میں ایک سیلون کی مالک تھیں۔گوری نے اپنی تعلیم بلیو ماؤنٹین اسکول سے حاصل کی اور 2004 میں لندن کی یونیورسٹی آف آرٹس سے فیشن، اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی میں ایف ڈی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ ممبئی میں بی بلنٹ سیلون چلا رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گوری کا ایک چھ سالہ بچہ بھی ہے۔حال ہی میں، عامر خان نے گوری کو اپنے بچوں، خاندان اور اپنے دہائیوں پرانے دوستوں، شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ملوایا۔ 12 مارچ کو سلمان خان اور شاہ رخ خان نے عامر خان کے گھر آ کر گوری سے ملاقات کی۔یاد رہے کہ عامر نے پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے کی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید اور ایرا خان ہیں ان کی دوسری بیوی ہدایت کار کرن راؤ ہیں جن سے عامر نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 2021 میں علیحدگی ہوئی کرن راؤ سے عامر کا بیٹا آزاد ہے۔