ڈی چوک احتجاج کے بعد گرفتار 61 ملزمان مقدمات سے ڈسچارج. دوبارہ نہ پکڑنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ڈی چوک میں احتجاج کے بعد گرفتار کیے گئے 61 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ ڈسچارج کیے گئے ملزمان کی ہتکھڑی کھولیں اور انہیں دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔ پولیس نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد گرفتار کیے گئے 188 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا.ملزمان کے وکیل انصر کیانی نے موقف اختیار کیا کہ ہفتہ کے روز عدالت نے ملزمان کو ڈسچارج کیا تھا لیکن پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں