70 کروڑ بھارتی شہری غذائی قلت کا شکار .ورلڈ ہنگر انڈیکس

ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رینکنگ میں بھوک کے حوالے بھارت 127 ملکوں میں سے 105 ویں نمبر پر آگیا۔مڈل اور لوئر مڈل کلاس عوام کے پاس محض 3 فیصد دولت ہے، تقریباً 70 کروڑ بھارتی شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔بھارت کی مجموعی دولت کا 40 فیصد صرف ایک فیصد امیر طبقے کے پاس ہے۔ورلڈ ہنگر انڈیکس کی سال 2024 کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ایک فیصد امیر طبقے کو نکال دیا جائے تو عوام کی حالت افریقہ کے پسماندہ ترین ممالک سے بھی بدتر ہے۔ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی 90 فیصد لیبر فورس مقرر کردہ سے کم اجرت لیتی ہے۔جبکہ 27 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

700 million Indians suffer from malnutrition. World Hunger Index

اپنا تبصرہ لکھیں