8 گمشدہ بلوچ طلبہ میں سے 6 اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں

بلوچ طلبہ کراچی کے علاقے گلستان جوہرسے 16 اکتوبر کو لاپتا ہونے تھے. طلبہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کہ اشفاق، شہزاد، بیبرگ امیر، زبیر، قمبر علی اور سعید اللہ کو بلوچستان کے علاقے اتھل میں پولیس نے رہا کر دیا ہے۔جبکہ حنیف اور شعیب اب بھی لاپتا ہیں۔واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے سینئر پولیس افسر کو حکم دیا تھا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 8 لاپتا طلبہ کو 4 نومبر تک پیش کیا جائے اور خبردار کیا تھا کہ ناکامی کی صورت میں مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔درخواست گزار وزیر احمد نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 16 اکتوبر کو پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ان کے بھائی قمبر علی اور دیگر 7 طلبہ شعیب علی، حنیف، اشفاق، شہزاد، بیبرگ امیر، زبیر اور سعید اللہ کو گلستان جوہر میں ان کی مشترکہ رہائش گاہ سے اٹھایا اہل خانہ کے مطابق 8 میں سے 6 طلبہ کو رات گئے تقریباً ایک بجے اتھل پولیس اسٹیشن سے رہا کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں