80 لاکھ سکے لے جانے والا ٹرک ٹیکساس ہائی وے پر الٹ گیا

امریکی ریاست ٹیکساس کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کو اس وقت ایک غیر عمومی کلین اپ آپریشن کرنا پڑا جب ایک ٹرک اپنے اوپر موجود 80 لاکھ سکوں کا وزن نہ سہار سکا اور الٹ گیا، ان سکوں کی مالیت آٹھ لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ ایلورڈ فائر حکام نے بتایا گیا ہے کہ ٹرک میں 80 لاکھ سکے تھے جو الٹنے کے باعث ہائی وے پر پھیل گئے جس کے سبب ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ٹیکساس کے ڈپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کا کہنا ہے کہ 18 ویلر ٹرک امریکا کے ساؤتھ باؤنڈ لین جو فارم روڈ 1655 ایگزٹ الوورڈ میں ہے، الٹ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک الٹنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے سکے جمع کرنے کا کام شروع کیا گیا جس میں مشینری کی مدد بھی لی گئی۔حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور ایک مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔سکے جمع کرنے کے لئے ہائی وے متعدد گھنٹوں تک بند رہا

Truck carrying 8 million coins overturns on Texas highway

اپنا تبصرہ لکھیں