بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی کو میں اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران خان 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی 8 درخواستیں مسترد کردی تھیں ان پر لاہور میں 9 مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔