9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب.شبلی فراز . حامد رضا اور زرتاج گل سمیت 196 ملزمان کو 10 سال تک قید

فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا اور زرتاج گل وزیر سمیت پاکستان تحریک انصاف ے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنادیں۔عدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185 میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی .انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 9 مئی کے 3مقدمات کا فیصلہ سنایا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ رشید کے بھیتجے شیخ راشد شفیق سمیت 58 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو تین سال قید کی سزا دی گئی۔ اس کیس میں فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو سمیت 77 افراد کو بری کیا گیا ہے .انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد میں درج مقدمہ نمبر1277 میں 67 میں 60 ملزمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 7 کو بری کردیا۔جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر 832 میں 108 میں سے 107 ملزمان کو 10،10 سال جبکہ ایک کو 3 سال قید کی سزا سنائی اور 77 کو بری کردیا۔اسی طرح خصوصی عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر 835 میں 32 میں سے 28ملزمان کو سزا سنائی گئی جبکہ 4 کو بری کردیا گیا۔یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔اس دوران مختلف شہروں میں فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

196 accused including Omar Ayub, Shibli Faraz, Hamid Raza and Zartaj Gul sentenced to 10 years in prison in May 9 cases

اپنا تبصرہ لکھیں