9 ماہ سے خلاء میں پھنسے خلاء بازوں کو ریسکیو کر لیا گیا

ناسا نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ برس جون سے خلاء میں پھنسے ہوئے دو خلاء بازوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اب ان کی واپسی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں خلاء باز 58 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور صرف 8 دنوں کے لیے خلاء میں گئے تھے تاہم دونوں خلاء باز اسٹار لائنر میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے جون سے خلاء میں پھنسے ہوئے تھے.ناسا کے کریو-10 مشن کے تحت 4 خلاء بازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا گیا ہے جو خلاء میں پھنسے 58 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور کو بحفاظت واپس زمین پر لائیں گے۔اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول 15 مارچ کو لانچ ہونے کے بعد 29 گھنٹوں کا سفر مکمل کر کے اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا تھا .کریو-10 مشن کے تحت جن 4 خلاء بازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا گیا ہے ان میں ناسا کے این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان کے تاکویا اونیشی اور روس کے کریل پیسکوف شامل ہیں. ناسا کے مطابق اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول خلاء میں پھنسے ہوئے خلاء بازوں سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو 19 مارچ کو زمین پر واپس لے کر آئے گا جو اسٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے 9 ماہ سے خلاء میں پھنسے ہوئے ہیں۔

Astronauts trapped in space for 9 months have been rescued

اپنا تبصرہ لکھیں