قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار . گنڈاپور کی شرکت کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی نمائندہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جائے گا ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اجلاس میں شریک ہوں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اجلاس میں شرکت کر سکیں۔عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اجلاس میں پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرینگے علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے قبل صوبے کی سکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ بھی لی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان، متعلقہ کابینہ اراکین کو مدعو کیا گیا ہے

PTI refuses to participate in National Security Committee meeting. Gandapur decides to participate

اپنا تبصرہ لکھیں