انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر9 ماہ سے پھنسے خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے

ناسا کے خلاباز بیری بچ ولمور اور بھارتی نژاد سنیتا ولیمز نو ماہ سے بھی زائد عرصے سے خلا میں پھنسے رہنے کے بعد منگل کے روز زمین پر واپس پہنچ گئے.واضح رہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں سوار 58 سالہ بھارتی نژاد سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بوچ ولمور خلاء میں 8 دنوں کے لیے گئے تھے تاہم اسٹار لائنر خلائی جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے 9 ماہ سے خلاء میں پھنسے ہوئے تھے۔ناسا کا 4 خلاء بازوں پر مشتمل کریو-10 مشن خلاء میں پھنسی سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور کو 286 دنوں کے بعد بحفاظت واپس زمین پر لے آیا خلاء باز اسپیس ایکس کے کیپسول میں فلوریڈا کے ساحل پر بحفاظت اتر گئے .بُچ ولمور اور سونی ولیمز کو ناسا کے جہاز کے ذریعے جانسن اسپیس سینٹر لے جایا گیا جہاں وہ چند روز قیام کے دوران طبی معائنے کے عمل سے گزریں گے ۔ماہرین کے مطابق طویل خلائی مشن سے خلا بازوں کو صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سنیٹا ولیمز اس وقت آئی ایس ایس کی کمانڈر ہیں اور سابقہ امریکی نیوی افسر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ 1998 میں ناسا کا حصہ بنیں اور اب تک 322 دن خلاء میں گزار چکی ہیں۔بیری ولمور اور سنیٹا ولیمز، دونوں تجربہ کار خلا باز ہیں، اور ان کی خلائی واپسی ناسا اور بوئنگ کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Astronauts stranded on the International Space Station for 9 months return to Earth

اپنا تبصرہ لکھیں