منشیات فروشی کے الزام میں ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی گرفتار

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مصطفیٰ کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام 7th اسٹریٹ بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کی۔سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران قریشی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد بھی کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ افسران کی خصوصی ہدایت پر اے وی سی سی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اس دوران اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر 7th اسٹریٹ، بنگلہ نمبر 35 خیابان مومن فیز 5 گذری کراچی میں کاروائی کرکے ایک منشیات فروش کامران قریشی کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کامران اصغر قریشی کے قبضے سے 200 گرام آئس ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش جاری ہےواضح رہے کہ پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے والد کامران اصغر قریشی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کے فوری بعد والد کو آگاہ کیا، جس پر کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو رپوشی کا مشورہ دیا

Kamran Qureshi, father of accused Armaghan, arrested on drug trafficking charges

اپنا تبصرہ لکھیں