سندھ میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس کراچی میں سامنے آگیا

کراچی میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا ہے۔ متاثرہ مریض کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آگئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق، متاثرہ شخص کراچی کے ضلع ملیر شاہ لطیف ٹاؤن کا 29 سالہ رہائشی ہے جس کی کوئی سفری تاریخ نہیں۔تاہم ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کی اہلیہ کا سفری پس منظر بیرونِ ملک کا ہے پہلے اہلیہ میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں بعد میں مریض متاثر ہوا۔ مریض میں ابتدائی طور پر علامت 15 مارچ 2025 کو ظاہر ہوئی .ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جناح اسپتال میں منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو داخل کیا گیا تھا اور اس کے سیمپلز ڈاؤ اسپتال بھیجےگئے تھے جہاں لیبارٹری ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مریض کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں صوبہ سندھ میں یہ منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔واضح رہے کہ 30 جنوری 2025 کو خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آیا تھا، جب قطر سے پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ 2022 سے اب تک صوبے میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔ایم پاکس – جو قریبی رابطے سے پھیلتا ہے اور فلو جیسی علامات اور جلد پر پیپ سے بھرے زخموں کا سبب بنتا ہے – ایک متعدی بیماری ہے جو منکی پاکس وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔

First confirmed case of monkeypox in Sindh reported in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں