غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تباہ ہونے والی عمارات، مکانوں اور دیگر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1002 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2400 تک پہنچ گئی ہے۔ اموات کی تعداد 10 ہزار سے بڑھنے کا خدشہ ہے امدادی کارکنوں نے ملبے کو کھود کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں کم از کم 1002 افراد ہلاک اور 2 ہزار 400 کے قریب زخمی ہوئے ہیں میانمار کے شہر منڈالے میں سب سے زیادہ 694 افراد ہلاک ہوئے، یہاں کئی عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بنکاک میں مزید 10 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے وزارت خارجہ نے نمبرز بھی جاری کردیے ہیں۔پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے جبکہ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا ہے۔