عید الفطر سے قبل سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ے بانی عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔ عمران خان کو عید پر پہننے کے لیے 4 جوڑے نئے کپڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کپڑے لیکر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا.واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت رالپنڈی نے عمران خان کی جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کروانے کی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں اور عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔