کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب رات سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب جمعہ کی رات سے خالی پلاٹ پر پانی کے لیے بورنگ کرتے ہوئے مبینہ طور پر گیس لیکیج سے آگ لگنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی جانب سے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔واضح رہے کہ کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ پر مشینری کے ذریعے پانی کی بورنگ کے لیے 1100 فٹ کے قریب بورنگ کی جاچکی تھی اس دوران گیس لیکیج کا شبہ ہونے پر عملے نے ریسکیو اداروں کو اطلاع دی اور اطلاع دینے کے کچھ ہی دیر بعد لیکیج کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی اور شعلے آسمان پر بلند ہونے لگے۔فائر فائٹرز کی جانب سے آگ بجھانے کی کئی گھنٹے تک کوشیش کی گئیں لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ کس شے میں میں لگی کون سی گیس لیک ہوئی ہے یا کون سی لائن گزر رہی ہے اس حوالے سے اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔چیف فائر افسر کا کہنا ہے کہ پانی کا چھڑکاؤ، مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے جبکہ پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے ٹیسٹ کےلیے بھیجے ہیں۔جس سے معلوم ہوگا کہ یہ کون سی گیس ہے یہاں گیس لائن ہے یا گیس پاکٹ حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ بورنگ کروانے سے متعلق معلومات اکٹھی کررہے ہیں جس ادارے نے اتنی گہری بورنگ کی اجازت دی اس کی بھی تحقیقات کریں گے

Fire that broke out overnight near Korangi Crossing in Karachi could not be controlled

اپنا تبصرہ لکھیں