زندگی خطرے میں تھی اس لئے ملک چھوڑا .رجب بٹ

پاکستانی یوٹیوبر اور معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑنے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں نہیں ہیں انہوں نے 23 مارچ کی رات کو ملک چھوڑا . رجب بٹ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک نیا وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اپنی جان کا نہیں بلکہ اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کا خوف تھا انہوں نے نے اپنی لوکیشن کسی سے شیئر نہیں کی یہاں تک کہ دوستوں کو بھی نہیں بتایا . انہوں نے کہا کہ جب وہ یہاں پہنچے تب ان خاندان کو ان کے جانے کی خبر ہوئی انہوں نے کہا کہ انہوں نے بغیر سامان کے اپنے فونز کے ساتھ سفر کیا کیونکہ ان کی زندگی خطرے میں تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ پاکستان واپس آسکیں گے یا نہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ جلد وطن واپس آجائیں.واضح رہے کہ رجب بٹ حالیہ دنوں میں وہ شدید تنازعات کا شکار ہیں ان پر ایک وائرل پرفیوم لانچ کی ویڈیو کے باعث توہین مذہب کے الزامات لگے ہیں جس کے بعد وہ مسلسل تنقید کی زد میں رہے متعدد بار معافی مانگنے کے باوجود رجب بٹ پر الزامات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں