جوہری معاہدہ کرو ورنہ شدید بمباری کیلئے تیار ہوجاؤ. ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدے پر رضامند نہ ہوئے تو ایران کو ایسی شدید بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے کبھی نہیں گئی ہوگی۔اتوار کو امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اگر وہ کوئی معاہدہ نہیں کرتے تووہ ان پر ثانوی محصولات عائد کر یں گے جیسا کہ چار سال قبل کیے تھے۔اس بیان سے قبل ٹرمپ نے ایران کو ایک خط بھیجا تھا جس میں جوہری پروگرام پر بات چیت کی تجویز دی گئی تھی مگر ایرانی قیادت نے براہِ راست مذاکرات کو مسترد کر دیا تھا۔دوسری جانب ایران نے مذاکرات سے متعلق امریکی صدر کے خط کا جواب دیتے ہوئے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا سے بالواسطہ مذاکرات کا راستہ ہمیشہ سےکُھلا ہے۔مغربی طاقتیں ایران پر یورینیم کو اعلیٰ سطح تک افزودہ کر کے جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت تیار کرنے کے لیے ایک خفیہ ایجنڈا رکھنے کا الزام لگاتی ہیں جو ان کے بقول ایک سول جوہری توانائی پروگرام کے لیے جائز ہے۔جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر سول توانائی کے مقاصد کے لیے ہے.

Make a nuclear deal or get ready for a massive bombardment. Trump threatens Iran again

اپنا تبصرہ لکھیں