23امریکی ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

23 امریکی ریاستوں نے صحت کے شعبے میں اربوں ڈالرز کے فنڈز کی کٹوتی پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا.23 ریاستوں کی جانب سے رہوڈ آئی لینڈ کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انٹطامیہ نے ملک بھر میں متعدد طبی منصوبوں اور کووڈ 19 سے متعلق اقدامات کے لیے وفاقی فنڈز میں 11 ارب ڈالرز کی کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا۔ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کے اتحاد نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 2 اپریل کو مقدمہ دائر کیا ہے نیویارک اسٹیٹ، کولوراڈو، کولمبیا، پنسلوانیا اور دیگر ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا کہ کٹوتی غیرقانونی ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے کٹوتی کے حوالے سے کوئی منطقی جواز پیش نہیں کیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا کہ اس کٹوتی سے عوامی صحت کے کو شدید نقصان پہنچے گا جبکہ ریاستوں میں مستقبل میں وباؤں اور دیگر عام امراض پھیلنے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جائے
گادوسری جانب یو ایس ہیلتھ اینڈ ہیومین سروسز ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کو نوٹسز جاری کیے ہیں اور توقع ہے کہ 10 ہزار افراد کو ملازمتوں سے نکال دیا جائے گا۔ریاستی طبی اداروں کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے کہ فنڈز نہ ملنے سے کیا اثرات مرتب ہوں گے اور مقدمے میں بھی کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے جبکہ وبائی امراض جیسے فلو اور خسرے کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششیں کمزور ہو جائیں گی۔

23 US states file lawsuit against Trump administration

اپنا تبصرہ لکھیں