پاکستان کے نامور کانٹینٹ کرئیٹر ڈکی بھائی نے ٹی وی فنکاروں سے متعلق اپنی رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ ٹی وی انڈسٹری کے اداکار اور اداکارائیں احساسِ کمتری کا شکار ہیں یہ لوگ ڈیڈ ہیں یہ ڈائریکٹرز کی انگلیوں پر ناچتے ہیں ان کی اپنی کوئی محنت نہیں ہوتی ہے کردار حاصل کرنے کے لیے یہ بہت پاپڑ بیلتے ہیں.یوٹیوبر سعد رحمٰن عرف ڈکی بھائی نے میٹھی عید کے موقع پر ایک خصوصی پوڈکاسٹ کے لیے انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں ٹی وی کا دور ختم ہو چکا ہے.ڈکی بھائی نے انٹرویو کے دوران بتایا وہ رجب بٹ سے اور رجب بٹ ان سے کوئی نفرت نہیں کرتے ان کا رجب بٹ سے کوئی جھگڑا نہیں ہے.سعد رحمٰن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب چینل تُکے میں بنایا تھا یوٹیوب پر بطخ کی تصویر بھی بس گوگل سے اٹھا کر لگا دی تھی اور آج تک اسے تبدیل نہیں کیا۔ڈکی بھائی کے مطابق انہوں نے 5 ملین سبسکرائبرز ہو جانے تک یوٹیوب سے ایک روپیہ بھی نہیں کمایا تھا یوٹیوب سے ان کی پہلی کمائی 100 ڈالر تھی۔