صدر آصف زرداری کورونا میں مبتلا.ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد

صدر مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے کی گئی ہے صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے ان کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے واضح رہے کہ صدر مملکت کو پیر کی رات اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ کراچی میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال داخل کیا گی تھا دوسری جانب صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے صدرمملکت کے علاج کیلئے دبئی منتقلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے

President Asif Zardari infected with Corona. Complete ban on meetings imposed

اپنا تبصرہ لکھیں