صدر زرداری کی طبیعت میں بہتری چند روز میں اسپتال سے چھٹی کا امکان

صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شعبہ انفیکشز ڈیزیز کےماہرین روز 3 مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا.ڈاکٹر عاصم نے مزید بتایا کہ صدر سے ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے صدر زرداری کے اہلخانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے

President Zardari’s health improving, likely to be discharged from hospital in a few days

اپنا تبصرہ لکھیں