کراچی میں ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کا قتل جھوٹ نکلا .شوہر گرفتار

کراچی کے علاقے فقیراگوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات میں نیا موڑ سامنے آیا ہے پولیس نے واردات سے متعلق غلط معلومات دینے پر شوہر کو حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا خاتون کے شوہر سے تفتیش جاری ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملزم کےگھر میں گولی چلی تھی جس سے خاتون جاں بحق ہوئی پولیس حکام کے مطابق گولی لگنے کے بعد گھر سے شواہد مٹا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی مقتولہ کے شوہر سے برآمد اسلحہ بھی غیر قانونی ہے۔پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ زیرحراست ملزم کا بیان مشکوک ہے ملزم نے پولیس کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوی کے جاں بحق ہونے کا مقام غلط بتایا۔

Murder of pregnant woman in robbery in Karachi turns out to be a lie. Husband arrested

اپنا تبصرہ لکھیں