بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول شو سی آئی ڈی کے شہرہ آفاق کردار اے سی پی پردھیومن کا شو میں سفر ختم ہوگیا جس کی تصدیق سی آئی ڈی کے میکرز نے بھی کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کے نئے ایڈیشن کا نیٹ فلکس پر پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اے سی پی پردھیومن کی موت کا منظر دیکھا جاسکتا ہے پرومو میں خون سے لت پت اے سی پی کا ہاتھ نظر آتا ہے جس میں ان کی یادگار انگوٹھی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔پرومو میں اس منظر کے ساتھ ہی انسپیکٹر دیا کو روتے جب کہ انسپیکٹر ابھیجیت کو صدمے سے پیچھے ہٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی ٹی وی کی جانب سے اے سی پی کی تصویر جاری کی گئی اور شو میں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ اب آنے والی اقساط میں اے سی پی پردھیومن شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔پرومو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ اے سی پی پردھیومن ابھیجیت اور دیا اس شو کی پہچان ہیں ان میں سے کسی بھی ایک کے بغیر یہ شو مکمل نہیں ہوسکتا۔