لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں سے الجھنے والی 3 خواتین رہا. تفتیشی افسر کو شوکاز جاری

لاہور کی مقامی عدالت نے لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں کے ساتھ الجھنے کے مقدمہ میں گرفتار 3 خواتین کو رہا کرنے کا حکم دے دیا عدلت نے تفتیشی افسر کو نااہلی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔واضح‌رہے کہ ابوظہبی سے لاہور ایئرپورٹ پر آئی خواتین مسافروں کا سامان کلئیرنہ کرنے پر کسٹم اہلکاروں سے جھگڑا ہوا تھا خاتون مسافروں اورکسٹم اہلکاروں نےایک دوسرے کو تھپڑ مارے تھے جبکہ کسٹم کی خواتین اہلکاروں نے مسافر خواتین کو بالوں سے گھسیٹ کر حوالات میں بند کردیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر مقدمے میں شواہد اکھٹے کرنے میں ناکام رہا تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا جبکہ ریکوری کا مال بھی کورٹ میں پیش نہیں کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے موقع پر موجود گواہوں کے بیانات قلمبند کیے نہ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لی ملزمان کے خلاف کوئی مواد موجود نہیں تفتیشی افسر کی نااہلی پر الگ سے شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔مقدمہ میں گرفتار 3 خواتین نور فاطمہ، ثمن خالد اور علیشہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت تینوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتی ہے اگر ملزمان پر کوئی اور مقدمہ درج نہیں تو رہا کیا جائے۔

3 women who clashed with customs officials at Lahore airport released. Show cause issued to investigating officer

اپنا تبصرہ لکھیں