سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس نے اقامہ سے متعلق ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت رہائشی اجازت نامہ کی تجدید اس صورت میں بھی کی جا سکتی ہے جب کچھ افراد یا اہل خانہ اس وقت سعودی عرب کے باہر ہوں بشرطیکہ خاندان کے سربراہ سعودی عرب میں موجود ہوں۔ڈائریکٹریٹ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اب خاندان کے سربراہ کا سعودی عرب میں موجود ہونا اقامہ کی تجدید کے لیے کافی ہے۔نئے قواعد کے تحت، خاندان سعودی عرب میں اپنے قانونی رہائشی حیثیت کو برقرار رکھ سکتے ہیں اور سرکاری و نجی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں چاہے ان کے کچھ افراد سعودی عرب کے باہر ہوں۔یہ پالیسی غیر ملکی خاندانوں کے لیے زندگی کی مختلف صورتحال کو حل کرتی ہے، جیسے بچے جو تعلیم کے لیے بیرون ملک ہیں والدین جو طبی وجوہات کی بنا پر سفر کر رہے ہیں یا خاندان کے کسی فرد کی غیر متوقع طور پر کسی ایمرجنسی کی وجہ سے سفر کرنا پڑتا ہے۔ پہلے ایسی صورتحال میں اقامہ کی میعاد ختم ہونے کی صورت میں قانونی پیچیدگیاں یا تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اس کے علاوہ ڈائریکٹریٹ نے اعلان کیا کہ فیملی ممبرز کے لیے جو اس وقت بیرون ملک ہیں ان کے لیے خروج و دوبارہ داخلہ ویزوں کی توسیع اب مکمل طور پر آن لائن کی جا سکتی ہےیہ سروس ابشر پلیٹ فارم اور حکومت کے سداد ادائیگی سسٹم کے ذریعے دستیاب ہے جس سے پاسپورٹ دفاتر میں ذاتی طور پر جانے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔