کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نامعلوم افراد کاحملہ . وکلاء کا ہڑتال کا اعلان

کراچی بار کے صدر عامر وڑائچ کو موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان تشدد کانشانہ بناکر فرار ہوگئے۔عامر نواز وڑائچ پر کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کیفے میں حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ریسٹورنٹ پر پیش آیا جس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے عامر وڑائچ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ پر قاتلانہ حملے کے خلاف وکلا برادری سراپا احتجاج ہیں کراچی بار اور سندھ ہائیکورٹ بار نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان اور عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا سندھ ہائیکورٹ کی مرکزی عمارت کے دروازے بند کردیے گئےصدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان پر 6 لوگوں کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا، انہوں نے واضح کیا کہ دریائے سندھ سے 6 کینال کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے اور 12 اپریل کا وکلا کنوینشن ہر صورت میں ہوگا۔عامر نواز وڑائچ کا کہنا تھا کہ 12 اپریل کا وکلا کنونشن ہر صورت ہوگا اور 72 گھنٹوں میں کینال نکالنے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو پنجاب سندھ بارڈر بند کردیں گے۔صدر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے 6 لوگوں کے قاتلانہ حملے کے دعوے کے برعکس ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی مہلک ہتھیار استعمال نہیں کیا گیا اور نہ ہی فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔دوسری جانب، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ابتدائی کارروائی کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Karachi Bar Association President Aamir Nawaz Warraich attacked by unknown persons. Lawyers boycott court proceedings

اپنا تبصرہ لکھیں