حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پی ٹی آئی پنجاب کا احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے 3 سال مکمل ہونے پرپنجاب میں‌ احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں احتجاج کے ہدایت جاری کردی گئی ہے۔پنجاب کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا گیا ہے، ہر حلقے کے ایم این اے، ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈرز کو ریلی میں پارٹی پرچم اور زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔پارٹی قیادت کی جانب سے ضلعی سطح پر رہنماؤں کو کہا گیا ہے کہ ریلیوں کی ویڈیو بنا کر بھیجی جائے۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ریلیوں کے ذریعے بانی عمران خان سے وفاداری کا ثبوت دیں گے ہمارے کارکن ریلیوں کے ذریعے پیغام دیں گے کہ ہم رجیم چینج کو نہیں بھولے۔واضح رہے کہ 10 اپریل 2022 کو پاکستان میں پہلی بار کسی منتخب وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا تھا.

PTI Punjab announces protest to mark 3 years since the fall of the government

اپنا تبصرہ لکھیں