مسکن چورنگی حادثے میں اناڑی ڈرائیور نے کرائے پر لی گئی گاڑی سے نوجوان طالب علم کے خواب سڑک پر بکھیر دئے

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی ٹریفک حادثے میں طالب علم کے جاں بحق ہونے سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ملزم بشارت اور بلال نے لگژری گاڑی تین گھنٹے کے لیے کرائے پر لی کی تھی۔ملزمان کے بیان کے مطابق ملزم بشارت اور بلال نے لگژری گاڑی تین گھنٹے کے لیے کرائے پر لی تھی ملزمان فلسطین یکجہتی ریلی سے واپس آ رہے تھے کہ گلشن اقبال مسکن چورنگی پر گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ملزم ڈرائیور بشارت نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی 3 گھنٹے کے لیے 8 ہزار روپے کرائے پرلی گاڑی ریلی میں شرکت کے لیے لی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم بشارت نے 2024 میں لرنر لائسنس بنوایا تھا پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے ساجد نامی شخص سے گاڑی رینٹ پر لی تھی گاڑی میں 6 افراد سوار تھے حادثہ ہوتے ہی 3 افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والا 17 سالہ نوجوان محمد حنان رضا گلشن اقبال بلاک 4 معمار ایونیو کا رہائشی تھا۔ اس کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی ۔ متوفی نوجوان فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا اور آغا خان بورڈ سے امتحان دینے کی تیاری کر رہا تھا۔ حادثے کے اگلے روز اسے امتحان میں شرکت کرنی تھی۔حنان کے والد محمد یاسین نے بتایا کہ ان کا بیٹا سافٹ ویئر انجینئر بننے کا خواہشمند تھا۔ حادثے کے روز حنان امتحان کی تیاری میں مصروف تھا اور تھکاوٹ محسوس ہونے پر تھوڑی دیر کے لیے موٹر سائیکل پر باہر گیا تھا تاکہ سودا سلف لے آئے۔ کچھ دیر بعد جب وہ واپس نہیں آیا تو تلاش شروع کی گئی حنان کے بڑے بھائی حنین نے بتایا کہ وہ جب بھی گھر سے نکلتا وقت پر واپس آتا تھا۔ حادثے کے دن رات 8 بجے کے بعد اس کا کچھ پتہ نہ چلا دوستوں سے رابطہ کیا بازاروں اور اسپتالوں کی تلاش کے بعد حادثے کی خبر ملی

A reckless driver crushed the dreams of a young student who ran over him in a masking accident.

اپنا تبصرہ لکھیں