اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ژالہ باری . گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔ جبکہ بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اپریل تک اسلام آباد، راولپنڈی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور اس دوران آندھی، جھکڑ اور مزید ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔علاوہ ازیں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارشوں سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل تباہ ہو گئیں۔ بارشوں کے باعظ مختلف علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، جس سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ سوہاوہ میں ٹریکٹرٹرالی پرگھرکی دیوار گر گئی، حادثے میں ٹریکٹرٹرالی پرسوار 2 افرادجاں بحق اور2 زخمی ہوئے۔

Heavy hailstorm in Islamabad and Rawalpindi. Vehicle windows broken.

اپنا تبصرہ لکھیں