امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین روس جنگ کو ختم کرانے کے حوالے سے مجوزہ امن معاہدے میں تاخیر کے لیے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کو مورد الزام ٹھہرادیا .ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خیال میں ان کا روس کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ لیکن ہمیں زیلنسکی کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر راضی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اس پیش رفت کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں جبکہ روسی رہنما ولادیمیر پوٹن کے ساتھ معاملہ کرنا زیادہ آسان تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ زیلنسکی سے نمٹنا آسان ہو گا۔ لیکن یہ اب تک مشکل رہا ہے۔قبل ازیں بدھ کے روز ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں جنگ کے اختتام کو مشکل بنانے پر زیلنسکی کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا جب یوکرین کے رہنما نے کریمیا کو روسی علاقہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔