فضائی حدود کی بندش . بھارتی پروازوں میں تاخیر . روزانہ 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ائیر لائنز کے لیے بند کیے جانے کے بعد، ائیر انڈیا نے اپنی بین الاقوامی پروازوں کے لیے متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث پروازوں کا دورانیہ، ایندھن کا خرچ بڑھا ہے، اور مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایئر انڈیا نے کے ایک بیان میں تصدیق کی کہ شمالی امریکا، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کےلیے یا وہاں سے آنے والی کچھ پروازیں اب متبادل طویل راستہ اختیار کریں گی.ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش ک سے ائیر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان کا خدشہ ہے .ائیر انڈیا کے کرایے تاحال برقرار ہیں اور بین الاقوامی مسابقت کے مدنظر اضافہ نہیں کیا.واضح رہے کہ فضائی پابندی اس وقت عائد کی گئی ہے جب مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔دبئی کے ایک ٹکٹنگ ایجنٹ نے بتایا کہ اگر یہ بندش کئی دن یا ہفتے جاری رہی تو کرایوں میں اضافے اور شیڈول بری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Airspace closure. Delays in Indian flights. Loss of more than Rs. 200 million per day.

اپنا تبصرہ لکھیں