انٹرنیٹ صارفین کا بھارتی دھمکیوں پر دلچسپ میمز سے جواب

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی واقعے کے بعد بھارت کی یکطرفہ دھمکیوں اور اعلانات کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے دلچسپ میمز کے ذریعے جواب دینا شروع کردیا ہے اور انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آگیا ہے.ایک انٹرنیٹ صارف جابر انجم نے بھارت کے حملے کی دھمکی پر مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انڈیا والو حملہ کرنے سے پہلے سوچ لینا ہمارے شادی شدہ حضرات کو اب زندگی سے کوئی لگاؤ نہیں وہ شہادت کےلیے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں.بھارت کی جنگی دھمکی پر محمد ذیشان نامی انٹرنیٹ صارف نے دلچسپ انداز اپنا اور لکھا کہ اتنی گرمی میں لوگ ولیمہ نہیں رکھتے اور بھارت نے جنگ رکھ لی ہے ۔ایک اور انٹرنیٹ صارف نے ابھی نندن والے واقعے کا خوبصورت انداز میں ذکر کیا اور کہا کہ بھارتی وزیر دفاع نے اپنی ایئرفورس کو ہائی الرٹ کردیا ہے جس کے بعد پاکستانی کباڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ایک اور انٹرنیٹ صارف اسلام آباد اپڈیٹس نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ انڈیا والوں ڈرو اُس وقت سے جب تاج محل کی دیوار پر لکھا ہوگا کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے.

Internet users respond to Indian threats with interesting memes

اپنا تبصرہ لکھیں