پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ سمیت شرکت کی جس میں وہ سینٹ پیٹر اسکوائر میں سامنے کی صف میں بیٹھے نظر آئے۔ اس موقع پر امریکی صدر کی غنودگی میں چلے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . ٹرمپ کی تقریب کے دوران غنودگی میں جانے کی تصویر نے کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا اور بہت سے لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ لگتا ہے 78 سالہ صدر تقریب کے دوران سو گئے تھے۔تصویر میں ٹرمپ کا چہرہ نیچے کی جانب جھکا ہوا دکھائی دیا اور آنکھیں بھی بند نظر آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے گئے۔جبکہ ٹرمپ نے روایات کے برخلاف آخری رسومات کے لیے سیاہ لباس پہننے کے ڈریس کوڈ پر عمل نہیں کیا بلکہ اس کے بجائے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا تھا۔ٹرمپ اپنی اہلیہ فرسٹ لیڈی میلینیا ٹرمپ کے ہمراہ تھے۔ دونوں کو ایسٹونیا کے صدر آلار کاریس کے ساتھ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے قریب بٹھایا گیا آخری رسومات کھلے میدان میں منعقد ہوئی تھی۔
