صرف امریکا نہیں اب دنیا بھی چلا رہا ہوں .ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں۔ دی اٹلانٹک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہےاور اب وہ نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، پہلی بار انہیں دو کام کرنے تھے ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ ان کے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے۔ اب دوسری بار میں ملک اور دنیا دونوں چلا رہیں ہیں . صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دوسری مدت میں خود کو زیادہ طاقتور محسوس کر رہے ہیں۔ ان کی انتظامیہ اب وفادار افراد پر مشتمل ہے تاہم عدالتی نظام کاان کے ساتھ رویہ پہلے سے زیادہ جارحانہ ہو گیا ہے جو بعض اوقات ان کے ایجنڈے کے راستے میں رکاوٹ بنتا ہے۔انٹرویو سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ محض یہ جاننے کے لیے اٹلانٹک کو انٹرویو دے رہے ہیں کہ آیا یہ میگزین سچ بولنے کی صلاحیت رکھتا بھی ہے یا نہیں۔یہ انٹرویو اٹلانٹک کے ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈ برگ نے کیا یہ وہی صحافی ہیں جنہوں نے حال ہی میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ سگنل گیٹ اسکینڈل کو بے نقاب کیا تھا۔ سگنل گیٹ میں جیفری گولڈ برگ غلطی سے وائٹ ہاؤس حکام کے ایک خفیہ گروپ چیٹ میں شامل ہو گئے تھے جس میں جنگی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہو رہا تھا۔

Not just America, now I’m running the world. Donald Trump

اپنا تبصرہ لکھیں