لائن آف کنٹرول کے اطراف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ مودی سرکار کی ہدایت پر تمام سرحدی گاؤں خالی کرا لیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے خطے میں جنگی ماحول شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔بھارت پاکستانی سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے میں مصروف ہے بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا دیے۔اس سے پہلے اٹاری سیکٹرمیں بھی بھارت نے گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کو بہانہ بنا کر بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے اور روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق مودی حکومت اس وقت مکمل طور پر جنگی جنون میں مبتلا ہے اور کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کر سکتی ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ممکنہ مہم جوئی کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔
