آسٹریلوی وزیراعظم دوسری مدت کیلئے انتخابات میں کامیاب

آسٹریلیا کے انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی انتھونی البانیز دوسری بار آسٹریلیا کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے قومی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی انہوں نے اپنے حریف قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن کو بھاری مارجن سے شکست دی۔انتخابات میں کامیابی حاصل ہونے کے بعد لیبر پارٹی کے بائیں بازو کے رہنما اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے دوسری مدت کے لیے مزید 3 سال وزیراعظم ہونگے۔ جبکہ آسٹریلوی اپوزیشن لیڈر پیٹرڈٹن نے شکست تسلیم کرلی اور وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ ہم انتخابی مہم کے دوران خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور میں اس شکست کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ایوان زیریں کی 150 اور ایوان بالا کی 40 نشستوں پر مقابلہ ہوا۔ لیبر پارٹی نے ایوان نمائندگان میں 85 نشستیں حاصل کیں۔

Australian Prime Minister wins election for second term

اپنا تبصرہ لکھیں