چارمسلمان یورپ سے گھوڑوں سفر کرکے پر حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

یورپ سے حج کی نیت سے نکلنے والے چار مسلمانوں نےکئی ہفتوں کے طویل اور تھکا دینے والے سفر کے بعد سعودی عرب کی الحدیثہ سرحدی گزرگاہ پر گھوڑوں پر سوار ہو کر پہنچے۔اس قافلے میں تین ہسپانوی شہری اور ایک مراکشی حاجی شامل ہیں جن کا سعودی حکام اور رضاکاروں نے شمالی القرائط ریجن میں گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ہسپانوی مسلمانوں کے اس گروپ نے اندلس سے مکہ مکرمہ تک گھوڑے کی پیٹھ پر 500 سال پہلے گمشدہ سفر میں حج پر جانے کے سفر کی یاد تازہ کردی عازمیں حج کےمطابق گھوڑے پر سوار حج کا مقصد اندلس سے آخری 500 سال سے زیادہ ریکارڈ شدہ حج کی یاد کو تازہ کرنا ہے الحدیثہ مرکز کے ڈائریکٹر ممدوح المطیری نے ان حاجیوں کا ذاتی طور پر خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے عزم کو ایمان اور اخلاص کی طاقتور علامت قرار دیا۔سعودی بارڈر حکام نے طبی ٹیموں اور معاون عملے کے ساتھ مل کر ان حاجیوں کا طبی معائنہ کیا انہیں تروتازہ کرنے والی اشیاء اور حج سے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں.الحدیثہ کی مقامی ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سواروں کے اعزاز میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں رضاکاروں نے مہمان حاجیوں کو تحائف، پھول اور روایتی عربی خوش آمدید کے ساتھ مکہ کے لئے رخصت کیا۔

Four Muslims travel from Europe on horseback to Saudi Arabia for Hajj

اپنا تبصرہ لکھیں