ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ . مسافر مگرمچھوں کے بیچ پھنس گئے

ایمازون کے جنگلات میں چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی جس میں بچے سمیت 5 افراد دلدلی جھیل میں مگرمچھوں کے درمیان پھنس گئے۔طیارے کے پائلٹ اینڈریس ویلارڈے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دورانِ پرواز انجن میں خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث انھیں شمالی بولیویا کے شہر باوریس سے ٹرینیڈاڈ جاتے ہوئے ایتانومس دریا کے قریب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پانچوں افراد طیارے کے اوپر کھڑے تھے اور ہمارے ارد گرد مگرمچھ تھے جو ہم سے صرف تین میٹر کے فاصلے پر آ گئے تھے۔ٓپائلٹ کا کہنا تھا کہ طیارے سے لیک ہوتا ہوا پیٹرول ممکنہ طور پر ان شکاریوں کو قریب آنے سے روک رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق بولیویا کی ریسکیو ٹیموں نے 36 گھنٹوں بعد متاثرین کو بحفاظت نکال لیا۔

Small plane makes emergency landing in Amazon rainforest, passengers trapped among crocodiles

اپنا تبصرہ لکھیں