محدود فضائی حملے کے لئے بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے الرٹ کردئیے گئے .بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان پر محدود فضائی حملوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اتوار کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو مغربی سرحد پر جاری جنگی مشقوں، لڑاکا طیاروں کی تیاری اور فضائی دفاعی نظام کی ہائی الرٹ حالت کے حوالے سے بریفنگ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رافیل طیاروں سے لیس بھارتی فضائیہ اس وقت مغربی سرحد پر جنگی فضائی گشت انجام دے رہی ہے، جبکہ بھارت نے مغربی محاذ پر ایئربیسز پر آپریشنل ریڈینس پلیٹ فارمز کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے عسکری قیادت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر کارروائی کی مکمل آزادی دے دی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے تریپاتھی نے بھی مودی کو جنگی تیاریوں سے متعلق الگ ملاقات میں آگاہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ متعدد ائر بیسز پر مکمل مسلح جنگی طیارے ہمہ وقت حملے کے لیے تیار رکھے گئے ہیں

Indian Air Force Rafale jets have been put on alert for a limited air strike. Indian media

اپنا تبصرہ لکھیں