امریکی فوج میں فور اسٹار جنرلز کی تعداد میں 20 فیصد تک کمی کا حکم

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پیر کو فوج میں فور سٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی کم از کم 20 فیصد کمی کا حکم دیا انہوں نے نیشنل گارڈ میں کم از کم 20 فیصد ، جنرل افسران اور تمام فلیگ اور جنرل افسران کے 10 فیصد کو کم کرنے کا حکم دیاہے انہوں نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ فوج کو غیر ضروری بیوروکریٹک بوجھ ے بے نیاز ہونا چاہئے جو ان کی نشوونما اور کارکردگی میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے حصول کا ایک حصہ اضافی جنرل اور فلیگ آفیسر کے عہدوں کو کم کرکے قیادت کو بہتر اور ہموار کرنے کے لیے فالتو طاقت کے ڈھانچے کو ہٹانا ہے انہوں نے کمی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں دی لیکن کہا کہ انہیں “تیزی سے” کیا جائے گا۔محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2025 تک امریکی فوج میں 38 فور سٹار جنرلز یا ایڈمرل ہیں۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم نے سات فور اسٹار جرنیلوں کے ساتھ دوسری جنگ عظیم جیتی۔ آج ہمارے پاس 44 فور اسٹار جنرلز ہیں.

US Army orders 20% reduction in number of four-star generals

اپنا تبصرہ لکھیں