نئے پوپ کے انتخاب کی پہلی کوشش ناکام. چمنی سے کالا دھواں بلند

ویٹیکن سٹی میں پہلے روز کیتھولک مسیحیوں کے نئے پیشوا کا انتخاب نہیں ہو سکا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 133 کارڈینلز نے بند کمرے میں ووٹنگ کی، تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔ پوپ کے انتخاب کے لیے کم از کم 89 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سسٹین چیپل سے سیاہ دھواں چھوڑ کر دوبارہ ووٹنگ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے، کانکلیو کے دوسرے روز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ہزاروں کیتھولک عقیدت مند سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع تھے تاکہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کا انتظار کریں۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد نمودار ہونے والے کالے دھوئیں نے ظاہر کر دیا کہ پہلے دن نیا پوپ منتخب نہیں ہو سکا۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز، بدھ کو کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کے لیے کانکلیو شروع ہوا جس میں تقریباً 70 ممالک سے کارڈینلز نے شرکت کی تھی 133 کارڈینلز کے بند کمرے میں داخل ہونے کے تقریباً 3 گھنٹے اور 15 منٹ بعد کالا دھواں فضا میں نمودار ہوا تھا۔اب کارڈینلز سانتا مارٹا گیسٹ ہاؤس واپس جائیں گے جہاں وہ انتخاب کے دوران مقیم ہیں اور جمعرات کو دوبارہ ووٹنگ کا آغاز کریں گے۔

The first attempt to elect a new pope failed. Black smoke rose from the chimney.

اپنا تبصرہ لکھیں