امریکی سیکریٹری خارجہ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ .کشیدگی میں کمی پر زور

امریکی سیکریٹری خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، پاکستان سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے دوران گفتگو خطے میں فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے .امریکی وزیرخارجہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لیے امریکی حمایت کا اظہار کیا اور مواصلات کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔مارکو روبیو نے پہلگام میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے پر اپنے تعزیتی کلمات کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا۔

US Secretary of State contacts Indian counterpart, stresses reduction of tension

اپنا تبصرہ لکھیں