ویٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ امریکی کارڈینل رابرٹ فرانسس پریووسٹ کو کیتھولک چرچ کا نیا پوپ منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ کیتھولک چرچ کی 2000 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک امریکی کو پوپ کے منصب کے لیے چنا گیا ہے۔69 سالہ پریووسٹ نے پوپ لیو چہاردہم کا نام اختیار کیا ہے.ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے۔نئے پوپ کا انتخاب ہونے پر سیسٹن چیپل کی چمنی سے سفید دھواں خارج کیا گیا۔کارڈینل پروٹوڈیکن ڈومینیک مامبرتی نے سینٹ پیٹرز اسکوائر پر جمع ہجوم کو ہابیمس پاپام (ہمارے پاس پوپ ہے) کا اعلان کرتے ہوئے نئے پوپ کا نام بتایا۔ویٹیکن کی سسٹین چیپل میں 133 کارڈینلز کے کنکلیو نے رابرٹ پریووسٹ کو 267ویں پوپ کے طور پر منتخب کیا.رابرٹ پریووسٹ جو شکاگو میں پیدا ہوئے ویٹیکن کے ڈکاسٹری فار بشپ کے پریفیکٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے پیرو میں کئی سالوں تک مشنری اور بشپ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ویٹیکن کے ترجمان نے کہا کہ نئے پوپ جلد ہی اپنا پہلا عالمی خطاب کریں گے جس میں وہ اپنے ویژن اور عزائم کو دنیا کے 1.4 ارب کیتھولک عیسائیوں کے سامنے پیش کریں گے۔
