پاک فوج نے بھارتی فوج کے نانگا ٹک بٹالین ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کے نانگا ٹک بٹالین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا جس سے بھارتی فوج کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی حالیہ کارروائیوں سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

Pakistan Army destroys Indian Army’s Nanga Tik Battalion Headquarters

اپنا تبصرہ لکھیں