بٹ کوائن کی قدر ایک لاکھ ڈالر سے بڑھ گئی

فروری 2025 کے اوائل کے بعد پہلی بار بٹ کوائن جمعرات کو ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گیا.جمعرات کی دوپہر کو بٹ کوائن ایک لاکھ ایک ہزار 329 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا یعنی ایک ہی دن میں بٹ کوائن کی قدر 4.7 فیصد بڑھ گئی. اسی طرح ایتھریم بلاک چین کی کرپٹو کرنسی ایتھر 14 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 2 ہزار 50 ڈالر سے زائد ہوگئی ایتھر اس سے قبل مارچ کے آخر کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کی قیمتوں میں فروری اور اپریل کے درمیان تیزی سے گراوٹ آئی تھی کیوں کہ تاجروں نے ٹرمپ کی جانب سے توقع سے کم رفتاری کے ساتھ کرپٹو اصلاحات کو آگے بڑھانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔فن ٹیک کمپنی ایل میکس گروپ کے مارکیٹ اسٹریٹجسٹ جوئیل کروگر نے کہا کہ بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی آمد، جغرافیائی سیاسی تناؤ میں کمی اور مالیاتی محرک کو فروغ دینے کے چینی اقدامات نے بٹ کوائن کی قدر میں اضافے میں کردار ادا کیا ہے۔ڈیجیٹل ایسٹ ٹریڈنگ پلیٹ فارم نیکسو کے شریک بانی انٹونی ٹرینچیف نے کہا ہےکہ ایک لاکھ ڈالر کی دوبارہ وصولی کو بٹ کوائن کے زیادہ طاقت ور کارناموں میں سے ایک کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ گزشتہ ماہ بٹ کوائن کی قیمت 74 ہزار ڈالر کے قریب تھی جسے خریدنے والوں کو غیر معمولی طور پر منافع ہوا۔

Bitcoin value exceeds $100,000

اپنا تبصرہ لکھیں