پاک بھارت تنازع ہمارا مسئلہ نہیں مداخلت نہیں کریں گے.امریکی نائب صدر

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس سے اس کا کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت تنازع کو جلد حل ہونا چاہیے امریکا کو پاک بھارت تنازع پر تشویش ہے فی الحال ایسا لگ نہیں رہا کہ پاک بھارت جنگ ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو گی۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ا کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اسے کوئی براہ راست فائدہ نہ ہو۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لیے کام سفارتی راہداریوں کو استعمال کر رہے ہیں تاہم جنگ میں براہ راست دخل نہیں دیں گے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے ایسا ہوا تو یہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا آپ جانتے ہیں، امریکہ بھارتیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے نہیں کہہ سکتا۔ ہم پاکستانیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے نہیں کہہ سکتے اور اس لیے، ہم اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے آگے بڑھاتے رہیں گے۔واضح رہے کہ ترجمان امریکی خارجہ ٹیمی بروس نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک سے مطالبہ ہے سفارت کاری کے ذریعے معقول حل تک پہنچیں، پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔

The India-Pakistan conflict is not our problem, we will not interfere. US Vice President

اپنا تبصرہ لکھیں