پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کےبقیہ میچز دبئی منتقل کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔غیرملکی کھلاڑیوں نے دبئی میں کھیلنےپررضامندی ظاہرکردی۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل 10 کے باقی تمام میچز متحدہ عرب امارات منتقل کر دیے گئے ہیں اور ان میں وہ 8 میچز شامل ہیں جو راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ نئے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ذرائع کےمطابق غیرملکی کھلاڑیوں کو اگلے 12 سے 24 گھنٹے میں دبئی روانہ کردیاجائےگا پی ایس ایل کے میچز اگلے 4 سے 5 روز بعد شروع ہونگے۔
